سعودی وزیر داخلہ کا مسجد حرام کا دورہ، سیکیورٹی پر مامور حکام سے ملاقات




سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور حرم مکی کی سیکیورٹی پر مامور حکام سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ماہ صیام کے دروران مسجد حرام میں امن وامان برقرار رکھنے کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ زرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے مسجد حرام کے دورے کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسروں اور جوانوں کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد و وزیر دفاع شہزدہ محمد بن سلمان کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کی سلامتی کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر انہیں‌ مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر عمرہ مناسک کے دوران سیکیورٹی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی نے وزیر داخلہ کو امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دورے میں سعودی عرب کے نائب وزیر داخًلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الدائود، سیکرٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور محمد بن مھنا المہنا بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *