وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری سے ملاقات




ریاض (وقار نسیم وامق) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری سے ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے اور مصر کو افریقن یونین کی چیرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

مخدوم شاہ محمود قریشی اور سمیع شوکری نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا

خطے میں قیام امن کیلئے مصر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے مصر کے ساتھ ڈی -ایٹ، اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت , بہت سے بین الاقوامی فورمز پر مل کر کام کیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی -فریقین کا پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے دورہ ء پاکستان کے منتظر ہیں -امید ہے وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی
۔
مصرکے وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے اقوام متحدہ اوردیگر بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور مصرکے قریبی تعاون کی بھی تعریف کی۔

مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء مصر کی دعوت دی

دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں اوردو طرفہ تعاون کے فروغ کےلئے پاکستان اور مصر کے مابین اگلے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس، عنقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *