وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رینٹو مارسوڈی سے ملاقات




ریاض (وقار نسیم وامق) ‏او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رینٹو مارسوڈی سے ملاقات

دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی انڈونیشین ہم منصب کو انڈونیشیا میں ہونیوالے حالیہ انتخابات میں صدر ودودو کی دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی

پاکستان، انڈونیشیا کو خطے کا انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کئ دہائیوں پر محیط ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم انڈونیشیا کے ساتھ ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین،2003 میں تشکیل پانے والے “مشترکہ اقتصادی کمیشن” کو ازسرنو فعال بنانے پر اتفاق

آسیان ریجنل فورم کی ممبر شپ کے حصول میں انڈونیشیا کی حمایت پر شکرگزار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

فریقین کا دفاع , زراعت،ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، انڈونیشیا کی مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کا خواہاں ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

انڈونیشین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ انکی حکومت دوطرفہ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *