وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات




ریاض (وقار نسیم وامق) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے چودہویں سربراہ اجلاس کی میزبانی پر ،سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پرتپاک خیر مقدم پر اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

پاکستان کا امن و استحکام ،اس مقدس سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ء پاکستان نے پاکستانیوں کے دلوں میں گہرے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کے اعلان نے عوام کے دل جیت لئے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گذارش کی کہ ان قیدیوں کی جلد رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ او آئی سی میں ہندوستان کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قابلِ قبول نہیں .

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے کو دو لاکھ تک بڑھانے پر بھی سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے لئے خصوصی توجہ کی درخواست کی

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جلد حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *