مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کس کی رشتے دار




اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ کئی اہم سیاستدانوں نے مخصوص نشستوں پر اپنی خواتین رشتہ داروں کو قومی اسمبلی تک رسائی دلادی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب، رکن اسمبلی پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز، عائشہ رجب علی، مریم اورنگزیب، شازا فاطمہ خواجہ، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کی اہلیہ عائشہ غوث پاشا، سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودود فاطمی، کرن عمران ڈار، رومینہ خورشید عالم، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف مسرت آصف خواجہ، سابق وزیر مملکت جعفر اقبال کی بیٹی زیب جعفر، ثمینہ مطلوب، شہناز سلیم ملک، سیمی محی الدین جمیلی، مائزہ حمید، تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری، منزہ حسن، عندلیب عباس، عاصمہ حدید، عالیہ حمزہ ملک، جویریہ ظفر، کنول شاہ زیب، ڈاکٹر سیمی عبدالرحمن بخاری، ثوبیہ کمال خان، نوشین حامد، روبینہ جمیل، ملیکا علی بخاری، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، وجیہہ اکرم، پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان کامیاب ہوئیں۔ سندھ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی، شازیہ مری، مسرت، ناز بلوچ، شاہدہ رحمانی، مہرین رزاق بھٹو، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، شمیم آرائ، پی ٹی آئی کی صائمہ ندیم، غزالہ سیفی، نزہت پٹھان، نصرت واحد، ایم کیو ایم کی کشور زہرہ اور جی ڈی اے کی سائرہ بانو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی سالی نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک، بھتیجی ساجدہ بیگم، نورین فاروق خان، شاندانہ گلزار خان، عظمیٰ ریاض، ظل ہما شامل ہیں ۔پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست میں خواتین کی کم تعداد ہونے سے ایک نشست خالی چھوڑی گئی ۔

پانامہ جے آئی ٹی عدالتی حکم پر بنی،چوہدری نثار

اس کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کی شاہدہ بیگم، مسلم لیگ (ن) کی بیگم طاہرہ بخاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں پر متحدہ مجلس عمل کی عالیہ کامران، بلوچستان عوامی پارٹی کی روبینہ عرفان، بلوچستان نیشنل پارٹی کی شانزہ نصیر بلوچ اور پی ٹی آئی کی منورہ بی بی بلوچ کامیاب قرار پائیں۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص 10 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے لال چند، شنیلہ رتھ، رمیش کمار، جے پرکاش، جمشید تھامس، مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر درشن، کیسومل کھیل داس، پیپلزپارٹی کے رمیش لال، نوید عامر اور ایم ایم اے کے جیمز اقبال کامیاب قرار پائے۔

1 comment on “مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کس کی رشتے دار

  1. Pingback: کس کو کیا وزارت ملی20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی۔ 15 وزراء اور 5 مشیر شا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *