the-unfortunate-news-from-london

لندن سے آئی افسوس ناک خبر




لندن(آن لائن اخبار) لندن سے آئی ایک افسوس ناک خبر، تفصیلات کےمطابق برطانوی دارالحکومت میں زیرزمین ٹرین میں دھماکے ہوا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ٹاور ہل ریلوے اسٹیشن کی ٹرین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔ جب دھماکے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا گیا جسکی وجہ بھگڈر مچ گئی اور لوگ ٹرین سے اتر اتر کر محفوظ مقام کی طرف فرار ہوگئے۔

برطانوی پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں دھماکہ ٹرین میں رکھے ایک سیاہ بیگ کی وجہ سے ہوا، بیگ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ڈبے میں دھواں بھرگیا۔ دھماکے کے بعد ٹرین اسٹیشن کو بند کردیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے پورےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ دھماکے کی وجہ سے ٹرین کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *