انوشکا دلہن بن کر کوہلی کی زندگی میں کیا آئی کہ بھارتی کپتان پر قسمت مہربان ہو گئی

انوشکا دلہن بن کر کوہلی کی زندگی میں کیا آئی کہ بھارتی کپتان پر قسمت مہربان ہو گئی




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اٹلی میں شادی کرنے کے بعد اسوقت اٹلی کے شہر روم میں اپنے ہنی مون ٹرپ پر موجود ہیں۔ یہ شادی شدہ جوڑا اسوقت اپنی نئی زندگی سے کافی لطف اندوز ہو رہا ہے۔ اس خوشی کے ساتھ ویرات کوہلی کو ملنے والی خوشخبری نے اس خوشی کو دوگنا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنے تنخواہ میں سو فیصد اضافے کی زبردست خوشخبری ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ونود رائے کی سربراہی میں کرکٹ ایڈمنسٹریشن کے نام سے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے اب ایک پرپوزل تیار کیا ہے کہ کوہلی سمیت تمام کرکٹرز کی تنخواہوں میں سو فیصد اضا فہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کمیٹی کی یہ سفارشات جلد بھارتی کرکٹ بور ڈ کو پہنچاجائیں گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *