پاکستان نے سعودی عرب سے خواتین سمیت چار افراد کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے سعودی عرب سے خواتین سمیت چار افراد کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیوں سمگل کرنے والے بڑے ملزم سکندر حفیظ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیوں کو سمگل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے اوراسی کیس سے متعلق فیصل آباد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سکندر حفیظ کوگرفتار بھی کر لیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ملزمان کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے پاکستان لانے کےلیے وزارت داخلہ سے مدد لی جا رہی ہے اور بہت جلد سمگل ہونے والی پاکستانی لڑکیوں کو سعودی عرب سے پاکستان لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا جن میں فاروق، ثمینہ امتیاز،حسن امتیاز اور سکندر حفیظ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *