آن لائن اردو نیوز: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوج نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوج نے خودکشی کرلی




سری نگر (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ایک اور فوجی نےخود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جموں میں بارڈر پر تعینات لانس نائیک پرویش کمار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پرویش کمار کی عمرچونتیس سال تھی اور کمار کا تعلق ایک سو اٹھارہ میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور کما پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالہ میں اپنی ڈیوٹی دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ کہ کمار نے اپنے سر میں دو گولیاں مار کر خود کشی کی ہے اور کاروائی کے بعد کمار کی لاش اسکے گھر والوں کو دے دی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئے دن بھارت کی فوج میں خود کشی کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر تین دن میں ایک بھارتی فوجی خود کشی کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *