مودی ایک دن میں کتنے لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں، حیرت انگیزانکشاف

مودی ایک دن میں کتنے لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں، حیرت انگیزانکشاف




نئی دہلی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی پراپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے مودی گجراتی کھانوں کو ناپسند کرتے ہیں اور وہ تائیوانی مشرومز کے بہت بڑے شوقین ہیں۔ جسکا ایک ٹکڑا اسی ہزار روہے کا ہے اور مودی روزانہ اس مشروم کے پانچ ٹکڑے کھاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دعوی کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسانہیں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرا مودی کوگجراتی کھانے پسند نہیں۔ وزیر اعظم تو تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتے ہیں جے کے ایک ٹکڑے کی قیمت اسی ہزار روپے ہے۔ الیپش ٹھاکر نے مزید کہا کہ مودی بھی پہلے میری طرح کالے ہوا کرتے تھے لیکن یہ مشروم کھا کھا کر وہ کافی گورے ہو گئے ہیں۔الیپش ٹھاکر نے مزید کہا کہ مودی جو مشروم کھاتے ہیں انہیں عوام نہیں کھا سکتی کیونکہ یہ غریبوں کیلئے نہیں ہے۔الیپش ٹھاکر نے آخر میں کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزارپانچ سو کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *