آن لائن اردو نیوز: کراچی میں سگی بہن ہی بہن کی قاتل نکلی، سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں سگی بہن ہی بہن کی قاتل نکلی، سنسنی خیز انکشافات




کراچی (آن لائن اردو نیوز) پاکستان کے بڑے شہرکراچی کےایک علاقے ملیر میں سولہ سالہ لڑکی کی قاتل اس کی سگی بہن نکلی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ علوینہ اور اس کے دوستوں نے مل کر سولہ سالہ علینہ کا قتل کیا۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ جس دن واقعہ پیش آیا اس دن مقتولہ علینہ نے اپنی بہن علوینہ کو ایک ساتھ اپنے گھر دیکھ لیا تھا جس کی وجہ سے دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ جس کے بعد علوینہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی بہن علینہ کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ علینہ کو قتل کرنے کیلئے چھری بھی علوینہ نے ہی فراہم کی تھی اور قتل کرنے کے بعد ملزمان کو گھر کے عقبی راستے سے فرار کرادیا۔ اس قتل کے بعد علوینہ نے خود ہی اپنے سر پراور بازو پر زخم لگایا اور گھر یہ بتایا کہ ان کےگھر ڈکیتی ہوئی تھی اور اس ڈکیتی کے دوران ملزمان نے علینہ کو قتل کر دیا۔ لیکن بعد میں علوینہ کے بیانات میں پولیس نے تضاد دیکھا اور پولیس کو تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ علینہ کے قتل میں علینہ کی سگی بہن علوینہ اور اس کے ساتھ دوستوں کے ساتھ ساتھ علوینہ کا منگیتر بھی شامل تھا۔ یاد رہے کہ قتل کا یہ واقعہ ملیر کے علاقے میں پانچ دسمبر کو پیش آیا اور علوینہ نے اپنی بہن کے قتل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے چھریوں کے وار سے علوینہ کو قتل کیا جب کہ چھریوں کے وار سے اسے بھی زخمی کردیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *