گلوکارراحت فتح علی خان کو لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی

گلوکارراحت فتح علی خان کو لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی




لاہور(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نامعلوم افراد کی طرف سے لندن میں ہونے والی ایورڈ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جسکی وجہ سے راحت فتح علی خان نے اس تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دس دسمبر کو راحت فتح علی خان کو ان کی بہترین گلوکاری کی وجہ سے لندن میں ایوارڈ دیا جانا تھا لیکن نامعلوم افراد کی دھمکی کی وجہ سے گلوکار راحت فتح علی نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلی شب لاہور میں واقع فارم ہاؤس پر راحت فتح علی خان کونعرے بازی کرنے والے نامعلوم افراد کی طر ف سے اس تقریب میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ان نامعلوم افراد نے کہا ہے کہ لندن میں منعقدہ پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ ایک مخصوص مذہبی گروہ کی تقریب ہے اس لیے اس تقریب میں شریک نہ ہوں۔ یاد رہے کہ نعرے لگانے والے ان نامعلوم افراد نے راحت فتح علی خان کواس تقریب میں شرکت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں جس کی وجہ سے راحت فتح علی خان نے اس تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *