آن لائن اردو نیوز: ایک لڑکی نے دوست کی خاطر تیس بار پلاسٹک سرجری کروالی

ایک لڑکی نے دوست کی خاطر تیس بار پلاسٹک سرجری کروالی




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے دوست کو امپریس کرنے کیلئے تیس بار پلاسٹک سرجری کروالی۔ ذرائع کے مطابق اس لڑکی کان نام بیری اینجی ہے اور اس کی عمر بائیس سال ہے۔ بیری اینجی اپنے دوست کو متاثر کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری کی لت کا ایسے شکار ہوئیں کہ اس نے تیس سے زائد بار پلاسٹک سرجری کروالی۔ بیری اینجی کا کہنا ہے کہ میں جب میں نے پہلی سرجری کوائی تو اس وقت میری عمر سترہ سال تھی اور میری بھی دوسری لڑکیوں کی طرح مغربی ماڈلز کی طرح خوبصورت آنے کی خواہش تھی۔ ایک دن میں نے بیوٹی سینٹر کی جانب سے اسٹوڈنٹس پیکیج کی پیشکش دیکھی جس میں سرجری کے لیے 3 انجکشن خاصی کم قیمت پر لگائے جا رہے تھے اور اس آفر سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں نے پلاسٹک سرجری کروانا شروع کردی۔بیری اینجی کا کہنا ہے کہ وہ سرجری کرانے کے بعد پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتی تھی۔ لیکن پھر بھی میرا دوست مجھے ناپسند کرتا رہا اور میری بے عزتی کرتا رہا اور مجھے بار بار ناپنسدیدہ لڑکی کے طعنے دیتا رہا۔ جسکی وجہ سے میں نے صرف چھ ماہ میں پلکوں، ناک اور پیشانی سمیت چہرے کی تیس سے زائد دفعہ پلاسٹک سرجری کروالی۔ بیری اینیجی نے مزید کہا کہ مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ میں دوست کو متاثر کرنے کے چکر میں پلاسٹک سرجری کی لت کا شکار ہو چکی ہوں۔ بیری اینجی کا کہنا تھا کہ اگر میرا دوست صرف ایک بار کہہ دیتا کہ میں خوبصورت ہوں تو میں کبھی یہ نہ کرتی اور آج مجھے اپنے اس فیصلے پر بہت زیادہ افسوس ہے۔

آن لائن اردو نیوز: ایک لڑکی نے دوست کی خاطر تیس بار پلاسٹک سرجری کروالی آن لائن اردو نیوز: ایک لڑکی نے دوست کی خاطر تیس بار پلاسٹک سرجری کروالی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *