ممبئی(آن لائن اردو نیوز) ریس 3 کی کاسٹ مکمل، کون کونسا ایکٹر شامل ہے

ریس 3 کی کاسٹ مکمل، کون کونسا ایکٹر شامل ہے




ممبئی(آن لائن اردو نیوز) ریس 3 کی کاسٹ مکمل، کون کونسا ایکٹر شامل ہے۔ ریس فلم کے تیسرے سیکوئیل ریس تھری میں معروف و مشہور بھارتی اداکار انیل کپور کو شامل کیا گیا ہے اور اس فلم میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان مرکزی کردارادا کرے گے۔ ذرائع کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پرانیل کپور اور پروڈیوسر رمیش تورانی کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکی اور کہا ہے کہ اس فلم میں انیل کپور کے آنے سے اس فلم کی کاسٹ اور بھی جھکاس ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ ریس فلم کے پہلے سیکوئیل میں انیل کپورنے رابرٹ ڈی کوسٹا کا کردار ادا کیا تھا۔ ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ بوبی دیول، جیکولین فرنانڈس، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور فریڈی دارو والا بھی شامل ہیں۔ریس کے پہلے دونوں سیکوئیل میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن ریس تھری میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان مرکزی کردار ادا کرے گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *