آن لائن اردو نیوز: حکومت مفلوج، پورا پنجاب جام کل کیا ہونے جا رہا ہے؟

حکومت مفلوج، پورا پنجاب جام کل کیا ہونے جا رہا ہے؟




لاہور (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے مطالبات کی منظوری کے بعد عمل درآمد نہ ہونے پرکسان اتحاد نےدس دسمبر کو پنجاب بھرکی سڑکوں کو جام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسان اتحاد پنجاب کے صدر چودھری رضوان اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر کسان اتحاد نے دھرنے کا اعلان کیا تھا جسکی وجہ سے حکومت نے کسانوں کواس احتجاج سے روکنے کیلئے مزاکرات و مشاورت کیلئے بلوایا تھا۔ ان مزاکرات میں کسان اتحاد کے مطالبوں کو مان لیا گیا تھا لیکن وقت کے گرزنے پر حکومت نے کسان اتحاد کے مطالبات پرکوئی عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے کسان اتحاد نے دس دسمبر کو پنجاب کے تمام ضلعوں میں سڑک جام احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسان اتحاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہمیں نومبر کی تیس تاریخ کوشوگر ملزکو چلانے کی یقین دہانی کراوئی تھی مگرحکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے اور کسان اتحاد نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری نہ جانے تک پنجاب ھر میں سڑکیں بند رہیں گی اور کسان ہمیشہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہے گے اور لڑتے رہیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *