چوہدری نثار نے (ن) لیگ چھوڑنے سے متعلق دھماکہ خیز اعلان کردیا

چوہدری نثار نے (ن) لیگ چھوڑنے سے متعلق دھماکہ خیز اعلان کردیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابقہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میرے میاں نوازشریف کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ان اختلافات کی وجہ سے میں ن لیگ سے علیحدگی نہیں اختیار کروں گا۔ چوہدری نثارعلی نے مزید کہا کہ ن لیگ کے کارکنان نےانیس سوپچاسی سے لے کر اب تک میرا بھرپورساتھ دیا اور ان ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثارعلی نے چیک بیل روڈ پر اپنے حلقے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن پارٹی کے اختلافات کی وجہ سے وزارت داخلہ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا لیکن میں ان اختلافات کی وجہ سے ن لیگ نہیں چھوڑوں گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *