معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپورنے پانچ دن میں کتنا وزن کم کیا؟

معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپورنے پانچ دن میں کتنا وزن کم کیا؟




ممبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ومشہورادکار شاہد کپور نے اپنی فلم پدماوتی میں بہتراداکاری کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے اور اس فلم کیلئے اداکار شاہد کپور نے صرف پانچ دن میں اپنے وزن میں خاصی کمی بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ شاہد کپور کی فلم پدماوتی ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کا بڑا پروجیکٹ ہے اور انکی اس فلم کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی کئی پریشانیوں کا سامنا رہا ہے۔ اس فلم میں رنویرسنگھ، شاہد کپوراور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکاروں نے بھرپورکوشش کی ہے کہ فلم دیکھنے والے محضوظ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق اداکار شاہد کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے فلم پدماوتی کیلئے صرف پانچ دن میں اپنا چار کلو وزن کم کیا تھا اور اس کیلئے میں نے بہت سخت ڈائٹ کی۔ باداکار شاہد کپور کو فلم میں بہت سے مناظر کے لیے تیس سے چالیس کلو کا وزنی زرہ بکتر پہننا تھی اور اس کے لیے انہیں اپنا وزن فوری کم کرنا تھا جس کے باعث انہوں نے 5 دن میں 4 کلو وزن کم کیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *