the-government-heard-a-great-news-about-the-public

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی، عوام کی موجیں لگ گئیں




لاہور( آن لائن اخبار) حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی، عوام کی موجیں لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جو بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے اسکا اطلاق الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ جس نیپرا کے حکام فیصلہ سناتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو اگلے بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *