سمندرمیں کشتی الٹنے سے 13 افراد جاں بحق۔ افسوس ناک خبر

سمندرمیں کشتی الٹنے سے 13 افراد جاں بحق۔ افسوس ناک خبر




ٹھٹہ (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موھارا کے قریب سمندر میں دو کشتیاں الٹنے سے ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے میرپور ساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے نزدیک سمندر میں زیارت کرنے افراد کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے الٹ گئیں اور حادثے میں ایک بچے سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے اور کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس دونوں کشتیوں میں عورتوں اور بچوں سمیت پچاس سے زائد زائرین سوار تھے جو روحانی بزرگ پیر پٹھورو کے مزار پر حاضری اور علاقائی میلے مینھ بھٹائی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں سے تیرہ کی لاشیں تو نکالی جا چکی ہیں لیکن لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور سمندر سے ملنے والی لاشوں کو میر پور ساکرو کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *