آن لائن اردو نیوز: پاکستانی بیروزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری

پاکستانی بیروزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے یوٹیوب میں ناپسندیدہ اور جارحانہ ویڈیوز کو روکنے کیلئے دس ہزار نئے ملازمین بھرتی کیے جائےگے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیوب پرغیر مناسب اور نا پسندیدہ ویڈیوز ایک کینسر بن چکی ہیں۔ اس بات کا انکشاف پچھلے ہفتے ہوا تھا کہ یوٹیوب کی ویب سائیٹ پر بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والے جرائم پیشہ افراد مختلف ویڈیوز پر ناقابل قبول تبصرے شائع کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو افسر سوزن ووچکی نے مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس میں مختلف چینل اور ویڈیوز اشتہارات کی اہلیت حاصل کر سکیں جو موجودہ صورت حال میں ممکن نہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *