پنڈی بھٹیاں (آن لائن اردو نیوز) پنڈی بھٹیاں میں عجیب و غریب واقعہ

پنڈی بھٹیاں میں عجیب و غریب واقعہ




پنڈی بھٹیاں (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کے ایک گاؤں بھوبھڑہ کے قریب ایک ماں نے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ کر نہر میں پھینک دیا اور اس کے بعد اپنا گلہ کاٹنے کی بھی کوشش کی کوشش کی لیکن ماں کو خودکشی کرنے سے بچا لیا گیا۔ قتل ہونے والے ان تین بچوں میں سے ایک لڑکی کی عمر چھ سال تھی اور ایک لڑکے کی عمر چار سال اور دوسرے لڑے کی عمر دو سال تھی۔ اس لرزہ خیز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو کے اہلکاروں میں نہرمیں تینوں بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو زمین پر خون گرا ہوا تھا اور ایسا ہی لگتا ہے کہ ماں نے اپنے تینوں بچوں کے گلے کاٹ کر نہر میں پھینک دیا ہے اور اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *