بس میں بدبودار جرابیں اتارنا مسافر کو مہنگا پڑ گیا

بس میں بدبودار جرابیں اتارنا مسافر کو مہنگا پڑ گیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں ایک آدمی کو ایک بس میں بدبودار جرابوں کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس آدمی کا تعلق بہار سے تھا اور وہ بس کے ذریعے دھرمشالا سے نئے دہلی جا رہا تھا اور اس بس میں اس کی بدبودار جرابوں کی وجہ سے بس کے دوسرے مسافروں کافی پریشان ہوئے۔ بس میں موجودہ مسافروں نے پکاش کمار سے گزارش کی کہ یاتو اپنی جرابوں کو اپنے بیگ میں ڈال لیں یا پھر ان بدبودار جرابوں کو بس سے باہر نکال دے لیکن پرکاش کمار نے ایسے کرنے سے صاف انکار کر دیا جس کی وجہ پرکاش کمار کی دوسرے مسافروں سے شدید بحث شروع ہو گئی۔ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بھی اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے دو سے تین کوششیں کی اور پرکاش کو جرابے باہر پھینکنے کا کہا لیکن پرکاش کمار نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بھی بات ماننے سے انکار کر دیا۔مسافروں نے پراکاش کے انکار پر بس ڈرائیور کو بس ضلع اونا کے بھروائین پولیس اسٹیشن لے جانے کا کہا اور وہاں پراکاش کمار کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے پراکاش کے خلاف عوام کو پریشانی اور تکلیف پہنچانے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا۔لیکن بعد میں پراکاش کمار کو سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *