پشاور یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ

پشاور یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ




پشاور(آن لائن اردو نیوز) پشاور یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے اور اس کے جواب میں خیبر پختونخواہ کی پولیس نے ان دہشتگردوں کو عبرت کا نشانہ بنادیا اور عمران خان نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وبانی عمران خان نے پشاور یونیورسٹی آپریشن میں شمولیت کرنے والے ریپیڈ ریسپانس یونٹ کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ان نوجوانوں نے دہشتگردوں کے خطرناک حملے کو کم از کم وقت میں ناکام کرکے ایک بہت بڑا کام کیا ہے اور دہشتگردوں کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور عمران خان نے مزید کہا کہ ان نوجوانوں کی وجہ سے کوئی بڑا جانی نقصان بھی نہیں ہو پایا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین و بانی نے خیبر پختونخواہ کی حکومت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھنائونے واقعے کے اصل ذمہ داروں تک پہنچنے کیلئے جامعہ تحقیقات شروع کی جائے اور اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ اس سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق بزدل دہشتگرد عورتوں کا برقعہ پہن کرصبح سات بجے قریب زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہوئے۔پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں نو افراد شہید ہوئے اور اس کے جواب میں بہادر سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کا نام و نشان مٹا دیا اور اس سانحہ میں اڑتیس افراد شدید زخمی ہوئے جن میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل تھے اور زخمی افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *