پشاور میں عائشہ گلالئی کو سیاست چمکانا مہنگا پڑ گیا

پشاور میں عائشہ گلالئی کو سیاست چمکانا مہنگا پڑ گیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں عائشہ گلالئی کو پشاور یونورسٹی میں موجود فیس میں اضافے کی وجہ سے بپھرے ہوئے طلباء کے سامنے عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عمران خان کے خلاف نعرے لگوانے کی حسرت عائشہ گلا لئی کے دل میں ہی رہ گئی۔ درحقیقت عائشہ گلالئی عمران خان اور پرویز خٹک کی صوبائی حکومت کے خلاف نعرے لگوانا چاہتی تھی مگر وہ اپنی اس سازش میں کامیاب نہ ہو سکی اورعمران خان کے خلاف نعرے لگوائی بغیر ہی انہیں واپس آنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جب پشاور میں پشاور یونیورسٹی کے فیسوں میں اضافے کے خلاف بپھرے طلبہ کے سامنے عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر تنقید شروع کی تو طلبہ نے اسے مستردکرتے ہوئے عائشہ گلالئی کے خلاف ہی نعرے لگانا شروع کر دئیے تو موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے عائشہ گلا ئی فیسوں میں کمی کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ڈال دی اور طلبا پر فیسوں کا بوجھ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *