پی آئی اے نے بڑی بڑی ائیر لائنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حیرت انگیز انکشاف

پی آئی اے نے بڑی بڑی ائیر لائنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حیرت انگیز انکشاف




دبئی (آں لائن اردو نیوز) پی آئی نے اندرونی و بیرونی ملکی کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی نے اندرون ملک کرایوں میں اٹھارہ فیصد اور بیرون ملک کرایوں میں پندرہ فیصد کی حیرت انگیز کمی کر دی ہے۔ دوسری طرف پی آئی نے اپنے سات سو ستتر جہازوں کی آرائش کے منصوبے کے تحت نئی نشستیں لگا دی ہیں اور ان نئی نشستوں کی منظوری کیلئے پی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ان نشستوں کا معائنہ کروایا گیا ہے۔ ان جہازوں میں ہر نشست کے لیے الگ ویڈیو سکرین اور انٹرٹینمنٹ سسٹم ہے جبکہ فولڈنگ ٹیبل اور گلاس ہولڈر بھی لگا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے سات سو ستتر جہازوں کی کاردگردگی بہتر کرنے کیلئے جہاز میں نئی نشستیں لگوائی ہیں لیکن ذرائع کے مطابق جو سچ ہے وہ پی آئی اے کی انتظامیہ کے قول سے کچھ مختلف ہےاگر مسافر سمارٹ یعنی دبلا ہے تو قد بھی چھوٹا رکھتا ہو اور اس کی گود میں کوئی بچہ بھی نہ ہو تو پھر وہ شاید پی آئی اے ان کی نسشتوں میں سما سکے۔سیٹ کی چوڑائی اور گہرائی محض ڈیڑھ فٹ ہے یعنی گنجائش اتنی کہ مسافر جہاں بیٹھے، وہیں بیٹھا رہے، ٹانگیں پھیلانے اور کمر سیدھی کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے اور اس کی بناوٹ اس طرح سے بنائی گئی ہے جس طرح کوئی منی بس ہو۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *