سعودی عرب میں سات ملزموں کے سرقلم کر دیئے گئے

سعودی عرب میں سات ملزموں کے سرقلم کر دیئے گئے




ریاض (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی ملک سعودی عرب میں مختلف جرام میں ملوث سات افراد کے سر قلم کر دیئے گئےہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مشہور شہروں ابھا اور تبوک میں منشیات سمگلنگ، چوری اور قتل کے کیس میں ملوث افراد پر ان کا جرم ثابت ہونے سے ان ساتوں افراد کے سر قلم کر دیئےگئے ہیں۔ ان سات ملزموں میں سے چھ کا تعلق گھرپردھاوا بولنے والے یمنی گروہ اورایک ملزم کا تعلق سعوی عرب سے تھا۔ ذرائع کےمطابق ان یمنیوں کو جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیرمیں مختلف واقعات میں گھروں پردھاوابولنے کے دوران تین افراد کوقتل کرنے اورمقتولین کے گھروں سے نقدی اورقیمتی اشیاء چرانے کے الزامات ثابت ہونے پرابھاء میں سزادی گئی جبکہ ایک شخص کوبیرون ملک سےسعودی عرب ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پرتبوک میں سزادی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *