آن لائن اردو نیوز: کیپٹن صفدر پر ایک اور سنگین الزام

کیپٹن صفدر پر ایک اور سنگین الزام




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے اپنے اوپر لگے ہوئے پانچ کروڑ روپے کی وصولی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں الزام لگانے والوں کو اسکے گھر تک چھوڑ کر آؤنگا۔ کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ کل تک جو بچے میرے ہاتھوں میں کھیلتے تھے وہ آج مجھ پر الزام لگاتے ہیں۔ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کا چیئرمین ہوں اور میں پی ٹی آئی سے اس سوال کا جواب مانگوں گا یہ بات نکلی کہاں سے ہے اور میں اس معاملے کی مکمل تہہ تک جاؤں گا۔ جھوٹے الزام لگانے والوں کو انکے گھر چھوڑ کر آؤں گا۔ کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ اس الزام کا ایک جج نے نوٹس لیا ہے اور ان کا بےحد مشکورہوں اور اس کے ساتھ کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ جو بچے ہمارے ہاتھوں میں کھیلتے تھے آج وہی ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *