اگر میں ہوتا تو پھر دیکھتے کہ دھرنا کیسے ختم نہ ہوتا۔ ن لیگی رہنما کا دعویٰ

اگر میں ہوتا تو پھر دیکھتے کہ دھرنا کیسے ختم نہ ہوتا۔ ن لیگی رہنما کا دعویٰ




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) اگر میں ہوتا تو پھر دیکھتے کہ دھرنا کیسے ختم نہ ہوتا۔ ن لیگی رہنما کا دعویٰتفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہیئے تھی۔ کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ اگر میں مذاکرات میں شامل ہوتا تو آپ دیکھتے کہ دھرنا کیسے ختم نہ ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر آج سماعت نہ ہونے کے باوجود بھی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کےموقع پر آئے۔ تفصیل کے مطابق کیپٹن صفدرنے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیر حسین الدین کی سفارشات پر عمل کرنا چاہئے تھا،کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ یہ نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہئے تھا اگر میں مزکرات میں شامل ہوتا تو آپ دیکھتے کہ دھرنا کیسے ختم نہیں ہوتا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *