آن لائن اردو نیوز: علمائے کرام نے مسلم لیگ ن کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا

علمائے کرام نے مسلم لیگ ن کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علمائے کرام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنا حرام، ناجائز اور ایک قسم کا گناہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد علمائے کرام کے دھرنے پر حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال اورشرکا پر تشدد کے بعد پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس حکومتی اقدام کو مختلف طبقوں کی طرف سے بڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق علمائے کرام نے فیصل آباد میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنا حرام اور ناجائز قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علمائے کرام نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکمران اس ملک پر ملک پر حکومت کرنے کے سارے حق کھو چکے ہیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں مسلم لیگ ن کو آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنا حرام اور ناجائز قرار دے دیا ہے۔ یادرہے کہ فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی وجہ سے پورے ملک میں کئی مظاہرے منظرِ عام پر آئے تھے اور اس کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا تھا اورمظاہرین نے ن لیگ کے اہم رہنما چوہدری نثار کے گھر پر پتھراؤ کا ہلہ بول دیا تھا اور اس پتھراؤ کے نتیجے میں حکومت نے دھرنے کے شرکا کی شرائط تسلیم کرلی ہیں اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استعفیٰ قبول بھی کر لیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *