آن لائن اردو نیوز: کوئٹہ میں خود کش حملہ

کوئٹہ میں خود کش حملہ

      No Comments on کوئٹہ میں خود کش حملہ




کوئٹہ (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے چارافراد شہید ہوئے ہیں اور کوئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی پولیس نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خود کش حملہ ہے جس میں دھماکہ کرنے والے نے سیکیورٹی کی فورسز کی گاڑی کو سریاب پل کے سامنے نشاہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور شہیدپولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی سریاب پل پر موجود تھا اور فورسز کی گاڑی کو آتے دیکھ کر پیدل چلتے ہوئے گاڑی کے قریب جاکرخود کودھماکے سے اڑا لیا۔ کوئٹہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس دھماکے کی آواز بہت دور تک گئی تھی اور اس دھماکہ کی وجہ سے قریبی گاڑیوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے اور اس دھماکے میں خواتین کے سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کو سول ہسپتال میں منتقل کر دیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *