آن لائن اردو نیوز: احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا، حیرت انگیز انکشاف

احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا، حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ (ﷺ) کے دھرنے میں صبح شروع ہونے والے آپریشن کے رد عمل میں پاکستان میں ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور حکومت کی طرف سے تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بھی بند کردی ہیں اور تحریک لبیک یا رسول اللہ(ﷺ) کے کارکنوں نے پورے ملک میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ اس صورتحال میں حکومت بالکل بے بس اورلاچار دکھائی دے رہی ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد، گوجرنوالہ، شیخوپورہ، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں ساری سہولیات جن میں ٹرانسپورٹ اور دیگرسہولیات شامل ہیں معطل کر دی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی اسلام آباد کی انتظامیہ نے پیمبرا کو کہہ کر تمام ٹی وی چینلز کی نشریات کو بند کروا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلائٹس معطل ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما اشرف جلالی نے کہا ہے کہ فیض آباد میں کارکنوں پر تشدد کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال پر حکومت اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس صورتحال پر لاچاری اور بے بسی کا اظہار کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *