special-meeting-between-nawaz-sharif-and-chaudhry-nisar

نوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان خصوصی ملاقات کیا کیا باتیں ہوئیں؟؟ سب کچھ پتہ چل گیا




اسلام آباد (آن لائن اخبار) پاکسانی سیاست میں بہت بڑی ہلچل، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن سے واپسی پر سابق وزیر داخلہ چو دھری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں خصوصی ملاقات۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف جب لندن سے واپس پاکستان آئے تو اسلام آباد میں موجود پنجاب ہاؤس پہنچے جہاں ان سے ملنے چودھری نثار خان بھی آ گئے اور دونوں سیاسی رہنماﺅں میں لمبے عرصے کے بعد ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ زرائع نےبتایا ہے کہ ملاقات میں مختلف سیاسی و ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری نثار علی خان نے نواز شریفسے انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت بھی معلوم کی۔

اس ملاقات سے پہلے میاں محمد نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں ملکی سیاست، عدالتوں میں پیشیوں اور پارٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آج صبح پی آئی اے کی فیلٹ سے لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں بے نظیر ائیر پورٹ پر مختلف وزراء اور کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔ پھر وہاں سےنواز شریف قافلے کی صورت میں فل پروٹوکول کے ساتھ اسلام میں موجود پنجاب ہاؤس پہنچے قافلے میں ۲۲ سے زائد گاڑیاں شریک تھیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *