آن لائن اردو نیوز: ہر کسی کو خوش رکھنا ایک ناممکن کام ہے، ماہرہ خان کا دعویٰ

ہر کسی کو خوش رکھنا ایک ناممکن کام ہے، ماہرہ خان کا دعویٰ




کراچی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لالی ووڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں بہت ہی کم وقت میں بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو خوش رکھنا ایک ناممکن فعل ہے اس لیے میں صرف اس کام کو ترجیح دیتی ہوں جس سے مجھے خوشی ملے۔ اگر کوئی مجھے پسند کرتا ہے تو بہت اچھی بات ہے اور اگر کوئی مجھے پسند نہیں کرتا تو یہ اور بھی اچھی بات ہے۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں اپنے سارے کام اپنی شرطوں پر کرتی ہوں اور میں کوئی بھی کام کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کرتی۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میرا وطن پاکستان ہے لیکن اداکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی، پوری دنیا انکا گھر ہوتا ہے اور اداکار کسی بھی ملک کے سفیرہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کا نام روشن کر نے کے لئے کام کرتے ہیں۔ آخر میں ماہرہ خان نے کہا کہ اب لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں جب بھی میری ضرورت ہوں گی میں خدمت کیلئے پیش ہو جاؤنگی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *