خیبر پختونخواہ کے بڑے شہر میں خود کش حملہ، حیرت انگیز انکشاف

خیبر پختونخواہ کے بڑے شہر میں خود کش حملہ، حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) خیبر پختونخواہ کے بڑے شہر میں خود کش حملہ۔ حیرت انگیز انکشاف۔ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش حملہ کی وجہ سے آج صبح ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جانے کیلئے نکلے تھے اور ابھی زرغونی مسجد کے سامنے ہی پہنچے تھے کہ انکی گاڑی پرخود کش حملہ کر دیا گیا۔ اس حملہ کو خود کش حملہ ہی بتایا جارہا ہے اور جائے وقوعہ سے خود کش حملہ کرنے والے کے اعضا بھی دریافت کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاورکے سی سی پی او طاہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ طاہر خان نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ کرنے والا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ اس حملے کی خبر ملتے ہی پولیس کی ایک بھاری فوج جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اس علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *