نواز شریف نے اپنی 4 سو ایکڑ زمین بیچ دی، خریدار کون ہے، اہم انکشاف

نواز شریف نے اپنی 4 سو ایکڑ زمین بیچ دی، خریدار کون ہے، اہم انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) نوازشریف نے اپنی 4 سو ایکڑ زمین بیچ دی، خریدار کون ہے، اہم انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ انکشاف کیا ہے کہ میاں نوازشریف نے پاکستان میں ایک نہایت اہم جگہ پر بہت ہی قیمتی زمین جوکہ چار سو ایکڑ پر مشتمل ہے، فروخت کر دی ہے۔ یہ زمین ایک کاروباری ٹائیکون نے خریدی ہے۔ چوہدری غلام حیسن نے مزید کہا کہ اگر آپکو یاد ہوتو جب میاں نواز شریف لندن میں کاغذ سائن کر رہے تھے تو انکے بہت سے قریبی لوگوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اپنی وراثت کا بٹوارہ کر رہے ہیں۔ لیکن درحقیقت وہ اس زمین کی فروخت کے کاغذات پر دستخط کر رہے تھے، اسکی زمین کی قیمت پندرہ سے بیس ارب روپے حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کے اکاﺅنٹس بھی سیل ہو گئے ہیں۔ جس وجہ سے وہ لوگ لند ن میں بھی اپنی جائیداد بیچ رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *