آن لائن اردو نیوز: پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے جماعت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے جماعت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے جماعت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اورسابق ایم پی اے حاجی محمد عثمان کینیڈی نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر آفاق احمد کے ساتھ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے پی ٹی آئی سے مستعفیٰ ہونے فیصلہ کرلیا ہے اور ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ عثمان کینیڈی سمیت کئی سینئر رہنماؤں کے کافی عرصے سے تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے اختلافات چلے آرہے ہیں جبکہ ضلعی سطح پر بھی کئی متبادل تنظیمیں قائم ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و بانی عمران خان نے حیدرآباد کو انیس ستمبر میں جلسہ عام کیا تھاتو پھرسابق ایم پی اے عثمان کینیڈی نے اس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے اکثر رہنماؤں کو یہ شکایت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں حالیہ سالوں میں شامل ہونے کرپٹ افراد کو آگے لایا جا رہا ہے اور ہمارے جیسے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *