آن لائن اردو نیوز: امریکہ کے صدر کو سزائے موت سنا دی گئی

امریکہ کے صدر کو سزائے موت سنا دی گئی




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان اختلاف اس سطح پر ہے کہ یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع بھی جانے نہیں دیتے۔ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے بوڑھا کہا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کیونکہ منہ پھٹ ہونے کی کافی شہرت رکھتے ہیں اور کم جانگ کے جواب میں ڈونلڈ ٹڑمپ نے کم جانگ کو موٹا بونا قرار دیا ہے۔ جس پرشمالی کوریا میں انتہائی شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے ایک سرکاری اخبار نے اپنے رہنما کی توہین کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمی کو ایک بزدل شخص قرار دیتے ہوئے موت کا مستحق قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کم جانگ کو موٹا بونا کہنے کی وجہ سے شمالی کوریا کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر نے ہمارے رہنما کی شان میں گستاخی کی ہے جو ایک بہت بڑا جرم ہے۔ اور اس اخبار نے مزید لکھا کہ امریکی صدر کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کتنا بھیانک مجرم ہے اور شمالی کوریا کی عوام کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *