نواز شریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بھی پھنس گئے

نواز شریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بھی پھنس گئے




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) نواز شریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بھی پھنس گئے۔ صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف زرداری اور فریال تالپور کی باری آچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج کل پیپلز پارٹی، پی ایس پی اور ایم کیو ایم الطاف حسین سے رابطے ہیں۔ ان رابطوں کی ٹیپ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ہاتھ لگ گئی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے جھوٹا گاڈ فادرقراردیا ہے۔ اسحاق ڈار حدیبیہ کھلنے سے پہلے ہی لندن جاکر لیٹ گئے ہیں۔ حدیبیہ کھلے گا تو وہ جیل میں جائیں گے۔ شاہد مسعود نے مزید کہا کہ زاہد حامد کو کہا گیا ہے کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دو۔ جس کے جواب میں زاہد حمید نے کہا ہے کہ اگر میں نے استعفیٰ دیا تو میں سب کے نام بول دوں گا۔مسلم لیگ ن، پی پی پی، پی ایس پی اور ایم کیوایم کے تمام سربراہان اور نمائندوں کے رابطے لندن میں الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *