نیب نے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا

نیب نے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) نیب نے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسحاق ڈار خود چل کر پاکستان نہیں آنا چاہتے۔ وہ پاکستان سے باہر ایک سرکاری میٹنگ کی غرض سے گئے تھے اور میٹنگ ختم ہونے کے بعد پاکستان واپس آنے کے بجائے وہی سے لندن روانہ ہو گئے۔ سینیئر صحافی چوہدری غلام حیسن نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مل کر پاکستانی قوم کا مزاق بنا رہےہیں۔ نواز شریف اسحاق ڈار سےاستعفیٰ نہیں لے رہے اور اسحاق ڈار اپنا عہدہ چھوڑنا نہیں چاہتے اور عہدہ چھوڑنے کے بجائے لندن میں بیڈ کی تصویریں چھپوا رہے ہیں۔غلام حسین نے مزید کہا کہ جس بیڈ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار لیٹے ہوئے ہیں اس کی تاریں کہیں بھی نہیں جاتی۔ چوہدری غلام حسین کےکہا کہ اب حسین نواز اور حسن نواز کا کیس بھی دیکھا جائے گا اور اگر ان دونوں نے پاکستان کی شہریت ترک کر دی تو پھر تو اور بات ہے ورنہ ان کا بھی یہی انجام ہو گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *