حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی۔ عمران خان کا دعویٰ

حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی۔ عمران خان کا دعویٰ




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی۔ عمران خان کا حیرت انگیز دعویٰ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اس دفعہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی۔ وقت سے پہلے ہی حکومت ختم ہو جائے گی۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ الیکشن انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہئے اور ن لیگ کے زیادہ تر لوگ نواز شریف سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت ختم ہونے کے نوے دن بعد الیکشن انتخابات ہو جانے چاہئے۔ کسی آئین نے یہ نہیں کہا ہے کہ حلقہ بندی کے بعد ہی الیکشن ہو سکتے ہیں۔ خود کو اتنا مضبوط کر لیں آپکو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہ پڑے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہم درخت کاٹنے والوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ہم مافیا کو درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دے گے اور حکومت اپنی مدت پوری کئے بغیر ہی ختم ہوجائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *