آن لائن اردو نیوز: پاکستان کے خلاف ایک اور ہولناک سازش

پاکستان کے خلاف ایک اور ہولناک سازش




اسلام آباد ( آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وانا جو کہ وزیرستان کے جنوب میں واقع ہے میں طالبان نے امن کمیٹی کی آڑ میں ایک گروہ کی واپسی ہوئی ہے۔ اس گروہ نے وانا میں سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندیاں لگا دی ہے اس کے ساتھ ہی اس علاقے کی عورتوں پر اپنے فیملی کے مردوں کے بغیر باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ وانا ٹاؤن میں ایک امن کمیٹی کی جانب سے پمفلٹ کے ذریعے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں لوگوں کو کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کو مانا ضروری ہے۔ اور اگر کسی نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی تو اپنے انجام کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ اس کمیٹی نے یہ بھی ہدایات جاری کی ہے کہ اس علاقے میں کسی منشیات کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور شادیاں پر میوزک اور رقص نہیں کیا جائے گا اگرکوئی بھی ایسی سرگرمی نہیں ہوں گی جو اسلامی رسومات کے خلاف ہوں۔ اس پمفلٹ میں عورتوں کو گھر سے زیادہ نہ نکلنے بھی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عورتوں کو اپنے والد، شوہراور بھائی کے علاوہ کسی کلینک، پیر یا بازار تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے بااثررہنما ملا محمد نذیر کا جانشین صلاح الدین عرف ایوبی اس کمیٹی کا سربراہ ہے۔ پمفلٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد رہائشیوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *