آن لائن اردو نیوز: ادرک کے حیرت انگیز فوائد

ادرک کے حیرت انگیز فوائد




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ادرک میں بہت سی بیماریوں کا علاج چھپا ہوا ہے اور اسکے علاوہ ادرک کئی خوبیوں کا حامل ہے۔ ادرک انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ اگر ادرک کو پانی میں ابال لیں اور ابالنے کے بعد اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر پینے سے انسان کا جسم گرم رہتا ہے اور سردی بھی نہیں لگتی۔ ادرک جسم کے ساتھ ساتھ پیروں کو بھی گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن ان بیماریوں کاعلاج بھی ادرک میں موجود ہے۔ ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپ کے پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ادرک کے رس کے چند قطرے استعمال کریں۔ اس سے افادہ ہو گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *