ن لیگ نے پاکستان کو داؤ پر لگا کر قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

ن لیگ نے پاکستان کو داؤ پر لگا کر قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کا قرضوں پر کچھ زیادہ ہی انحصار ہو گیا ہے۔ حکومت نے قرضوں کے سلسلے میں ملکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اپنی چار سال کی حکومت میں گیارہ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اور اس کے بعد مجموعی طور پر قرضے کی رقم پچیس ہزار ارب تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے ملکی قرضے سولہ ہزار ایک سو باون ارب روپے اور غیر ملکی قرضے نو ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم چودہ ہزار تین سو اٹھارہ ارب روپے تھے جبکہ اب یہ قرضے 25ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *