death of famous celebrity

پاکستانی قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ اہم شخصیت انتقال کر گئیں




لاہور( آن لائن اخبار) پاکستانی قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ اہم شخصیت انتقال کر گئیں، تحریک آزادی پاکستان کی معروف کارکن محترمہ فاطمہ صغریٰ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ 86 سالہ خاتون تھی۔ فاطمہ صغریٰ صاحبہ کی نمازِ جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ای بلاک جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائیگی اور ان کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوگی۔ محترمہ فاطمہ صغریٰ کو انکی خدمات کی اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پرائڈ آف پرفامینس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

فاطمہ صغریٰ صاحبہ کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ محترمہ فاطمہ صغریٰ نے پاکستان کی آزادی سے قبل ہمت و بہادری کا مظاہرہ کر کے پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور کی عمارت سے برطانیہ کا جھنڈا نیچے اتار دیا تھا۔ محترمہ فاطمہ صغریٰ کے انتقال کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،بہت سے سیاسی اور سماجی افراد نے ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *