american mind

وہ کام ہوگیا جس کا امریکیوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موسموں میں تبدیلیوں پر اگلے مہینے پیرس میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیرس میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہی ہے اور اس کانفرنس میں امریکی صدر کو نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کانفرنس کے منتظمین نے امریکی صدر کو نہ بلانے کا فیصلہ امریکی صدر کے گزشتہ سال ہونے والی کانفرنس میں معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس معاہدےمیں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کو کہا گیا تھا۔ امریکہ کے ساتھ نیکاریگوا ایک ایسا ملک تھا جو اس معاہدے سے راضی نہیں تھا لیکن ایک مہینہ پہلے اس نے اس معاہدے پر دستخط کر دیا تھا اور اس بار امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے۔ جسے اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا اور اس کانفرنس میں سو سے زیادہ ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *