ملالہ کے بعد ایک اور طالبہ کو انٹرنیشنل پرائز کیلئے چن لیا گیا

ملالہ کے بعد ایک اور طالبہ کو انٹرنیشنل پرائز کیلئے چن لیا گیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوبل پرائز یافتہ ملالہ یوسف زئی کے بعد اب سوات کی ایک ہونہار طالبہ کو انٹرنیشنل پیس پرائز کیلئے چنا گیا ہے۔ اس چودہ سال کی ہونہار طالبہ حرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حرا اکبر اپنے علاقے میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کافی کوشاں ہے۔ حرا اکبر بچیوں کی گھریلو ملازمت اور کم عمری میں ہی شادی کا ہوا جانا اور سکولوں میں بچیوں پر تشدد کے خلاف کوشاں نظر آئی ہیں۔ اسی وجہ سے حرا اکبر کو اس ایوارڈ کیلئے چنا گیا ہے۔ حرا اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک تنظیم میں اپنے ابو جان کے ساتھ کام کرتی تھی۔ حرا اکبر نے مزید کہا کہ میں بچپن سے اپنے والد کو دیکھتی آرہی ہوں۔ میں نے ان سے ہی یہ سب سیکھا ہے۔ حرا کے والد محمد اکبر نے بتایا کہ جب مجھے حرا کے انٹرنیشنل پیس پرائز کے انتخاب کے بارے میں پتہ چلا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ اس انتخاب کیلئے دو سو سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا تھا۔ لیکن صرف چند لوگ ہی چنے گئےجن میں میری بیٹی حرا اکبر بھی شامل ہے۔ حرا کے والد نے مزید کہا کہا اس ایوارڈ کیلئے حرا کی نامزدگی نہ صرف ہمارے لیے بلکہ سارے پاکستانیوں کیے لیے بڑی فخر کی بات ہے۔a

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *