کراچی کی عدلات نے ملزم کو انوکھی سزا سنا دی

کراچی کی عدلات نے ملزم کو انوکھی سزا سنا دی




کراچی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر قائد کراچی میں عدالتوں کی جانب سے چھوٹے چھوٹے جرائم پر مجرموں کو منفرد سزا دینے کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔ کراچی میں پچھلے مہینے میں کورٹ نے ایک لاپرواہ موٹر سائیکل سوار کو ایک منفرد سزاسنائی گئی۔ کراچی کی اس عدالت نے حکم دیا کہ یہ موٹر سائیکل سوار روزانہ دو گھنٹے سڑک پر بینر لے کر کھڑا ہو جس میں موٹرسائیکل محتاط انداز میں چلانے کی ہدایت کی گئی ہو۔

یہ موٹر سائیکل سوار عدالت کے اس حکم پر مزار قائد کے باہر کھڑا رہا جیسے عدالت نے حکم دیا تھا بالکل اسی انداز میں۔ اسی طرح پچھلے مہینے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کو 2 سال تک ہر جمعہ کو 3 گھنٹے تک مسجد میں رہنے اور نماز جمعہ کے انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی طرح کا ایک اور انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کو پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر مجرم نے عدالت کے فیصلے کی توہین کی اور نماز چھوڑی تو اسے سات سال قید اور۵۰ ہزار جرمانہ کیا جائے اور جیل میں روانہ کر دیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *