نواز شریف کی تباہی کی وجہ کون سی خاتون ہے ؟؟ حیرت انگیز انکشاف

نواز شریف کی تباہی کی وجہ کون سی خاتون ہے ؟؟ حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) نواز شریف کی تباہی کی وجہ کون سی خاتون ہے اور وہ خاتون اب نواز شریف کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے؟؟ حیرت انگیز انکشاف۔ عوامی مسلم لیگ کے سربارہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بربادی کی وجہ مریم نواز ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے جو کام کوئی اپوزیشن نہیں کر پائی تھی وہ مریم نواز نے کر دکھا یا ہے۔ یہ سب باتیں شیخ رشید نے بدھ کےدن پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ نواز شریف کی منشا سے ہوا ہےکیونکہ نواز شریف کی اپنی ہی یہ خواہش تھی کہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے اور مجھے تو لگتا ہے کہ شریف خاندان اب سیاست سے مکمل طور پر باہر ہو چکا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو کام کوئی بھی اپوزیشن نہیں کر پائی وہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کر دکھایا ہے نواز شریف کی ساری بربادی کی وجہ مریم نواز ہے۔ شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کر دیا کہ تیس دسمبر سے پہلے پہلے سارے فیصلے واضح ہو جائیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ دوسری طرف مریم نواز احتساب عدالت میں میاں نواز شریف سے کہتی رہی کہ آپ فکر نہ کریں یہ برا وقت بھی گزر جائے گا۔ بدھ کے روزجب سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے مایوسی کی حالت میں گفتگو کررہے تھے تو اس وقت نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی آپ مشکل ترین وقتوں سے گزر چکے ہیں۔ جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فکر والی بات نہیں ہے ہم عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *