سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آیں گے

سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خان عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دفعہ اکٹھے بڑے پردے کی زینت بنے گے۔ ان تینوں خانوں نے اکٹھے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا۔ سلمان خان نے جب دو ہزار پندرہ میں شاہ رخ خان کی فلم دل والے کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا تو تبھی سے تینوں خانوں کے اکٹھے کام کرنے کی خبریں بہت زیادہ گردش میں ہیں۔ تینوں خانوں نے کئی دفعہ ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ اب یہ تینوں خان بڑے پردے پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ٹھگ آف ہندوستان جو کہ یش راج کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ ساتھ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی مختصر وقت کیلئے کام کرتے دکھائی دے گے۔ عامر خان نے جہاں شاہ رخ خان کو فلم میں مختصر کردار کیلئے راضی کیا وہیں یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا نے سلمان کو بھی منا لیا۔ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ مالٹا سے شروع کی گئی۔ اس فلم میں عامر خان ،سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *