remove-the-wrinkles-with-spoon

چمچے سے جہریاں کا خاتمہ کریں




دبئی( آن لائن اخبار) آج کل ہر دوسرا بندہ اپنے حسن میں اضافے اور اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھنےکی کوشش میں لگا ہواہے۔ خاص کر عورتیں اپنے حسن کو چار چاند لگانےکےلئے بہت سی غیر معیاری پروڈکٹس استعمال کر لیتی ہیں۔ اور یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ خواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سی مہنگی اور غیرمعیاری پروڈکٹس خوشی خوشی استعمال کر لیتی ہیں۔ جب کہ یہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں وقتی تو فائدہ دیتی ہیں لیکن بعد میں انکے سائیڈ افیکٹس ظاہر ہوتے ہیں جو خواتین کی صحت کے لئے انتہائی مہلک اور مضر ہوتے ہیں۔

آج کل ایشیائی خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ رنگ گورا کرنا اور وقت سے پہلے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہم آپکو چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کا نہایت دیسی اور گھریلو طریقہ بتایا جارہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکےاستعمال کرنے سے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں، یہ طریقہ خواتین خود گھر پر استعمال کرکے اپنے چہرے سے ناپسندیدہ جھریوں کا خاتم کرسکتی ہیں، جسکے لیےآپکو صرف ٹھنڈا پانی، برف، زیتون کا تیل اور دو چمچے چاہئیں۔

طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے اپنے چہرے کو کسی اچھے موئسچرائزر سے صاف کریں، اسکے بعد دونوں چمچوں کو برف ملے ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں اور انہیں اپنی آنکھوں کے اوپری حصے پر رکھیں چند سیکنڈ تک انہیں ایسے ہی رہنے دیں اب اس عمل کو دوبارہ دوہرائیں، یسا کرنے سے آپکو سکون محسوس ہوگا، اب اس عمل کو آنکھوں کے نچلے حصے پر دوہرائیں، یہ عمل آنکھوں کے نچلے حصے میں موجود سوجن کو ختم کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔

پھر پورے چہرے پر نہایت کم مقدار میں زیتون کا تیل لگائیں، پھرچمچوں کی مدد سے چہرے کا مساج شروع کریں، مساج کی ابتدا ماتھے(پیشانی)سے کریں، پھر ناک اور پورے چہرے پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔ ایسا کرنے سے بہت حد تک آپکے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی اور چہرہ چمک دار بن جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو جس سے آپکو مساج کرنے میں آسانی ہو گی




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *